top of page
  • Writer's picture24newspk

این سی او سی کا پی ایس ایل کے حوالے سے بڑا فیصلہ



اسلام آباد(24 نیوز پی کے) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے آج کےاجلاس میں پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 فروری تک 50 فیصد تماشائی گراؤنڈ میں بیٹھ کر میچ دیکھ سکتے ہیں جبکہ 16 فروری کے بعد پی ایس ایل کے میچز میں 100 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔


پاکستان سپر لیگ سیزن سیون میں 25 فیصد افراد کو گراؤنڈ میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی ،یہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے کیا گیا تھا اور 12 سال سےکم بچوں کو فراؤنڈ میں آکر میچ دیکھنے کی اجازت نہیں تھی این سی او سی کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بھی میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی ہے ۔

15 views0 comments
bottom of page