• 24News pk

ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوبآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی


کراچی (24 نیوز پی کے): کرچی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 6 اپنے عروج پر ہے اور بہت کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔2 مارچ کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، یونائیٹڈ نے 157 رنز کا ہدف 18 گیندیں قبل حاصل کیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے،۔فہیم اشرف کو اس کی بہترین پرفارمنس دکھانے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔پال اسٹرلنگ56،روحیل نذیر34،الیکس ہیلز23،شاداب خان 21 اور آصف علی نے 16 رنز بنائے۔


نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منگل کو کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بارہویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنرز پال اسٹرلنگ اورالیکس ہیلزنے بہترین بلے بازی کامظاہرہ کرتے ہوئے بیٹنگ پاورپلے کے دوران 76 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔اس موقع پر الیکس ہیلز13 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23رنزبناکر زاہد محمود کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے جس کے بعد وکٹ کیپر روحیل نذیر نے پال اسٹرلنگ کے ساتھ اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا،پال اسٹرلنگ نے اپنی نصف سینچری 21 گیندوں پر مکمل کی۔93 کے مجموعی اسکور پر پال اسٹرلنگ 33 گیندوں پر 2 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے56 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

پال اسٹرلنگ اورروحیل نذیر کے مابین 19 رنز کی شراکت بنی۔روحیل نذیر اور کپتان شاداب خان نے یونائیٹڈ کی اننگز کو مزید مستحکم کیا اور مجموعی اسکور14.3 اوورز میں 130 رنز تک پہنچایا۔روحیل نذیر28 گیندوں پر ایک چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 34 رنز بناکر ڈیل اسٹین کی گیند پر نسیم شاہ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔روحیل نذیر اور شاداب خان کے درمیان 37 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔143 کے مجموعی اسکور پر شاداب خان17 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بناکر محمد حسنین کی گیند محمد نواز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔آصف علی 10 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔حسین طلعت نے ایک رن بنایا۔گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالر زاہد محمود نے 29 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیل اسٹین اور محمد حسنین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔


گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ جیتنے کے لئے 157 رنز کا ہدف دیا تھا۔گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔سرفرازاحمد 54، محمد نواز31۔بین کٹنگ 23اور فاف ڈوپلیسی نے17رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں کیا اور ابتدائی6 اوورز کے بیٹنگ پاورپلے کے دوران 4 وکٹوں کے نقصان پر 41 رنز بنائے۔فاف ڈوپلیسی کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بشمول صائم ایوب، کیمرون ڈیلپورٹ اور اعظم خان سنبھال نہیں کھیل سکا۔فاف ڈوپلیسی نے 11 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 17 رنزبنائے اور وہ فہیم اشرف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ 9.5 اوورز میںجب مجموعی اسکور71 رنز پر پہنچا تو بین کٹنگ 17 گیندوں پر ایک چھکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پرآئوٹ ہوگئے، انہیں وکٹ کیپر روحیل نذیر نے اسٹیمپ کیا۔سرفراز احمد اور بین کٹنگ کے درمیان 30 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

اس موقع پر سرفراز احمد نے تیزبیٹنگ کرتے ہوئے افتخار احمد کے 13ویں اوور میں یکے بعد دیگرے 4 چھکے لگائے اوراپنی نصف سینچری 31 گیندیں کھیل کر مکمل کی۔ گلیڈی ایٹرز کی اننگز کے 100 رنز 12.4 اوورز میں مکمل ہوئے۔سرفرازاحمد اور محمد نواز نے مجوعی اسکور کو 134 رنز تک پہنچایا لیکن اس موقع پر سرفراز احمد ایک اچھی اننگز کھیلنے کے بعد 41 گیندوں پر4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 54 رنز بناکرفہیم اشرف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

دونوں بیٹسمینوں کے درمیان 63 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی۔ اس موقع پرمحمد نواز اور زاہدمحمود نے بہت سست بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 156 رنز تک پہنچایا۔محمد نواز نے 29 گیندوںپر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے۔ گلیڈی ایٹرز مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے بالر فہیم اشرف نے 11 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دکھایا جبکہ حسن علی نے 23 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں پال اسٹرلنگ،روحیل نذیر ،الیکس ہیلز، شاداب خان (کپتان)، حسین طلعت،آصف علی، افتخاراحمد،فہیم اشرف،محمد وسیم جونئیر، حسن علی اورموسی خان شامل تھے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈمیں سرفراز احمد(کپتان)، فاف ڈوپلیسی، کیمرون ڈیلپورٹ،محمد اعظم خان،صائم ایوب،بین کٹنگ،محمدنواز،زاہدمحمود، ڈیل اسٹین، محمدحسنین اورنسیم شاہ پر مشتمل تھی۔ یونائیٹڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں فل سالٹ کی جگہ موسی خان اورفواد احمد کی جگہ روحیل نذیر کو شامل کیا گیا تھا جبکہ گلیڈی ایٹرز میں عثمان شنواری کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا تھا۔

آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنا پانچواں میچ ملتان سلطان کے خلاف کھیلے گا۔دونوں ٹیمیں پوائنٹس ٹیبل پر پانچوں اور چھٹی پوزیشن پر ہیں ،آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہے۔


20 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved