• 24News pk

ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے بارے میں پی سی بی کا بڑا فیصلہ


کراچی ۔4مارچ (24 نیوز پی کے):پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور ٹیموں کے مالکان کے درمیان منعقدہ ورچوئل میٹنگ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 کو فوری طور پر ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ فیصلہ لیگ میں سات کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

پی سی بی اب فوری طور پر تمام چھ ٹیموں کے شرکا کی پی سی آر ٹیسٹنگ، کورونا ویکسین اور آئسولیشن سہولیات کے لیے اقدامات کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور ڈائریکٹر کمرشل بابرحامدسہ پہر تین بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔پریس کانفرنس روم میں محدود جگہ کے باعث ویڈیو کیمرہ پرسنز کو پریس کانفرس میں شرکت کی اجازت نہیں ہوگی تاہم پی سی بی اپنے یو ٹیوب چینل پر پریس کانفرنس کو لائیو اسٹریم کرے گا۔

126 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved