24newspk
’ایک دو میچ اچھے نہیں گئے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے۔۔۔’وہاب ریاض نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر وہاب ریاض ان دنوں ٹیم سے ان آؤٹ رہتے ہیں اور وہ پر عزم ہیں کہ وہ کرکٹ کھیلیں گے اور اپنی کارکردگی سے ٹیم میں جگہ بنائیں گے،ٹیم میں ان آؤٹ تو چلتا رہتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرعزم ہیں کہ وہ ٹیم میں کم بیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایک دو میچوں اچھا پرفارم نہیں کر سکا تو اس مطلب یہ نہیں کہ مجھے آتا کچھ نہیں ٹیم میں ان آؤٹ تو میرے کیریئر میں بہت دفعہ ہو چکا ہے۔ یہ زندگی کا حصہ ہے۔وہاب ریاض نے کہا پاکستان سپر لیگ کا انعقاد ہونا بہت ضروری ہے اور پی ایس ایل میں اپنی پرفارمنس واپس لاکر قومی ٹیم میں واپسی میرا حدف ہے۔
وہاب ریاض نے اپنی فٹنس کے بارے میں کہا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں اور پی ایس ایل شروع ہونے کے منتظر ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ اپنے کیریئر میں بھی اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کر چکا ہوں اور اس کو بھی مد نظر رکھا جائے گا ،وہاب ریاض نے کہا کہ دورہ انگلینڈ کے لئے میری ماضی کی پرفارمنس کو بھی دیکھا جائے اگر پی ایس ایل ہوتا ہے تو اس میں اچھی پرفارمنس دکھانے کی پوری کوشش کروں گا اور سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کو ہماری صلاحیتوں کا بخوبی علم ہے اور ان کو فیصلہ کرنا ہے کہ ان کو ہماری ضرورت ہے بھی یا نہیں ۔وہاب ریاض نے کہا کہ میں لیگز کے کنٹریکٹس بھی سائن کرچکا ہوں لیکن پہلی ترجیح پاکستان کے لیے کھیلنا ہے، ورلڈکپ کھیلنے میں کامیاب ہوں گا۔