top of page
  • Writer's picture24newspk

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے تیز ترین سنچری کس بلے باز نےبنائی ہے؟


24 نیوز پی کے: ایک روزہ بین الاقوامی (ODI) کرکٹ میں تیز ترین سنچریوں کی فہرست یہ ہے:

پہلے نمبر پر جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز ہیں انہوں نے2015 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 گیندوں پر ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری اسکور کے سب پیچھے چھوڑ دیا۔ان کی اننگز میں 16 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے انہوں نے 149 رنز بنائے تھے۔دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے آلراؤنڈر کورے اینڈرسن ہیں ،کورے اینڈرسن نے 2014 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر دوسری تیز ترین سنچری سکور کی۔کورے اینڈرسن کی اننگز میں 14 چھکے شامل ہیں۔


تیسرے نمبر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کے پہلے میچ میں ہی تیز ترین سنچری بناڈالی۔شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 1996 میں 37 گیندوں پر بنائی تھی انہوں نے اس وقت سری لنکا کے بلے باز جے سوریا کا ریکارڈ توڑا تھا۔تیز ترین سنچری کا ریکارڈ ۱7 سال تک ان کے پاس رہا۔ان کی اننگز میں 11 چھکے مارے تھے۔چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے مارک باؤچر ہیں انہوں نے زمبابوے کے خلاف2006 میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی تھی ان کی اننگز میں 10 چھکے لگائے تھے انہوں نے 147 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔



باقی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہیں:

برائن لارا (ویسٹ انڈیز) - 45 گیندیں بمقابلہ بنگلہ دیش، 1999

شاہد آفریدی (پاکستان) -45 گیندیں بمقابلہ انڈیا، 2005

جے ایس رائڈر (نیوزی لینڈ) -46 گیندیں بمقابلہ ویسٹ انڈیز،2014

جوس بٹلر (انگلینڈ) - 46 گیندیں بمقابلہ پاکستان، 2015

جوس بٹلر (انگلینڈ) - 47 گیندیں بمقابلہ نیدرلینڈ ، 2022

سنتھ جے سوریا (سری لنکا) - 48 گیندیں بمقابلہ پاکستان، 1996

کیون اوبرائن (آئرلینڈ) - 50 گیندیں بمقابلہ انگلینڈ، 2011

یوراج سنگھ (بھارت) - 58 گیندوں پر انگلینڈ، 2007

شاہد آفریدی (پاکستان) - 61 گیندوں پر بمقابلہ انڈیا، 2005


122 views0 comments
bottom of page