top of page
  • Writer's picture24newspk

ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ،اب تک کتنے میچ کھیلے گئے کس ٹیم نے کتنے میچ جیتے جانئیے؟

Updated: Apr 24


ایک روزہ کرکٹ کا آغاز 1971 سے ہوا اور 60 اوورز کا میچ ہوتا تھا۔1983 تک 60 اوررز کا میچ ہوتا تھا اس کے بعد ون ڈے کرکٹ میں تبدیلیاں کی گئیں اور میچ کو 50 اوورز تک محدود کیا گیا تاکہ شائقین کرکٹ میچ سے زیادہ لطف اندوز ہو سکیں ۔ ون ڈے کرکٹ میں وقت کے ساتھ تبدیلیاں کی گئیں پاور پلے ،فیلڈنگ میں تبدیلیاں ،نو بال پر فری ہٹ وغیرہ وغیرہ ۔ون ڈے کرکٹ میں پہلا میچ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 05 جنوری 1971 کو میلبورن میں کھیلا گیا وہ میچ آسٹریلیا نے 5 وکٹوں سے جیت لیا تھا۔1971 سے اکتوبر 2020 تک ون ڈے کرکٹ میں 4000 میچ کھیلے گئے ہیں۔ون ڈے کرکٹ کھیلنے والی ٹیموں کی تعداد 12 ہے جو آئی سی سی کے فل ممبر ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ بھی کھیلتی ہیں ان کے علاوہ 11 ٹیمیں ایسوسی ایٹ ممبر ہیں ۔ون ڈے کرکٹ میں اب تک 12 ورلڈ کپ کھیلے جا چکے ہیں۔



ٹیموں کی ایک روزہ کرکٹ میں کارکردگی


ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ میچ بھارت نے کھیلے ان کی تعداد 987 ہے۔بھارت نے 513 میچ جیتے اور 424 میچ ہارے جبکہ 9 میچ برابر رہے اور 41 میچ بغیر نتیجے کے ختم ہو گئے۔بھارت نے سب سے زیادہ میچ سری لنکا کے خلاف کھیلے جن کی تعداد 159 ہے جس میں سے 91 میں بھارت کو کامیابی حاصل ہوئی اور 56 میں ناکامی ہوئی ۔اس کے علاوہ آسٹریلیا نے اب تک 952 میچ کھیلے اور آسٹریلیا کو 577 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی اور 323 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔9میچ ٹائی ہوگئے اور 34 میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگئے۔پاکستان نے 927 میچ کھیلے ہیں اور پاکستان نے 486 میچ جیتے اور 413 میں پاکستان میں ناکامی ہوئی ۔8 میچ برابر ہوگئےاور 20 میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگئے۔

سری لنکا نے 852 میچ کھیلے اور 389 میچوں میں کامیابی ملی اور421 میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔5 میچ برابر ہوئے اور37 میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی بات کریں تو ویسٹ انڈیز نے اب تک 822 میچ کھیلے جن میں 401 میں کامیابی حاصل ہوئی اور 381 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،10 میچ برابر ہوئے اور 30 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔نیوزی لینڈ نے ون ڈے کرکٹ میچ میں 772 میچ کھیلے اور 351 میں نیوزی لینڈ کو کامیابی حاصل ہوئی اور 374 میچوں میں ناکامی کا سامناکرناپڑا۔



انگلینڈ نے ایک روزہ میچ میں 752 میچ کھیلے گئے اور جن میں 378 میچوں میں انگلینڈ کو کامیابی حاصل ہوئی اور 338 مچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جنوبی افریقہ نے 625 میچ کھیلے اور جنوبی افریقہ کو 385 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی جبکہ 216 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔زمبابوے نے ون ڈے کرکٹ میں اب تک 529 میچ کھیلے اور جن میں سے 138 میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی اور 373 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔بنگلادیش نے 1986 سے 2020 تک 376 ون ڈے میچ کھیلے اور ان میں سے 128 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے کرکٹ میں 1973 سے اب تک کی کارکردگی،کتنےمیچ جیتے اور کتنے میچ ہارے؟

639 views0 comments
bottom of page