24newspk
ایک سال میں سب سے زیادہ ہاف سینچریاں: محمد رضوان کے ریکارڈز کی فہرست میں ایک اور اعزاز کا اضافہ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے اپنی محنت سے پوری دنیا میں اپنا نام کمایا ہے اور ٹیم میں اپنی پوزیشن مضبوط کر دی ہے۔محمد رضوان جب سے آئے ہیں تب سے وہ بیٹنگ کے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نمیبیا کے خلاف میچ میں زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوۓ قومی وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 79 رنز بناۓ جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے بھی شامل ہیں۔ تاہم اس اننگز کے ساتھ ہی محمد رضوان ایک کیلنڈر ائیر میں 10 ففٹی پلس اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ محمد رضوان نے رواں سال نو نصف سنچریاں جبکہ ایک سنچری بھی بنائ ہوئ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان ویرات کوہلی کا بڑا ریکارڈ توڑ چُکے ہیں جبکہ وکٹ کیپنگ میں کیچز کی سنچری کرنے کا اعزاز بھی محمد رضوان حاصل کرچکے ہیں۔
پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیاہے۔نمیبیا کے خلاف محمد رضوان اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی جس کی بدولت پاکستان 189 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔محمد رضوان کو بہترین بلے بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔