24newspk
ایک مکمل آل راؤنڈر محمد نواز پاکستان کے ہیرو بن گئے! اب تک کہاں چھپا کر رکھا تھا؟سوشل میڈیا پر تعریف

24 نیوز پی کے:ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں 182 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان کے محمد نواز اور محمد رضوان کی پاٹنرشپ نے میچ کا نتیجہ چینج کر دیا تھا۔
مین آف دی میچ محمد نواز کو دیا گیا جنہوں نے 20 گیندوں پر 42 رنز بنائے اور 1 وکٹ لے کر 25 رنز دیے۔محمد نواز یوں تو پاکستان کے لئے کافی عرصے سے اہم لمحوں میں آکر بڑی پرفامنس دیتے ہیں لیکن کیونکہ وہ پر سکون رہتے ہیں اور اپنے جذبات کا زیادہ اظہار نہیں کرتے۔ابھی تک وہ فین فیورٹ نہیں بن سکے تھے لیکن بھارت کے خلاف میچ وننگ پرفامنس دے کر محمد نواز پاکستان کے ہیرو بن گئے ہیں۔
ایک مکمل آل راؤنڈر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں بولنگ میں بھی اہم وکٹیں حاصل کرتے ہیں انہوں نے سوریا کمار یادو جو بھارت کے خطرناک کھلاڑی مانے جاتے ہیں انہیں بھی آؤٹ کیا۔محمد نواز پاکستان کے ڈومسٹک کرکٹ اور کوئٹہ گلینڈیٹرز کے لئے بھی سٹار پرفامر رہے ہیں انہوں نے پچھلے سیزن میں نادرن کی طرف سے مڈل آڈر میں کھیلا تھا اور شاندار بیٹنگ پرفامنسز کی تھی۔
فیلڈ میں بھی محمد نواز نے شاندار کیچز لئے اور بیٹنگ تو خوب کمال کی جس پر محمد نواز کی سوشل میڈیا پر خوب واہ واہ ہو گئی اور کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کے ایک اور سپر سٹار مل گیا ہے۔



