• 24newspk

اے بی ڈویلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے یا نہیں؟ اہم فیصلہ سامنے آگیا



کیپ ٹاؤن(کرکٹ نیوز پی کے ) دنیائے کرکٹ کے خطرناک بلے باز جن سے دنیا کے بہترین باؤلرز بھی باؤلنگ کراوتے وقت ڈرتے تھے اے بی ڈویلیئر جن کا تعلق جنوبی افریقہ سے انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رکھی ہے لیکن کچھ دنوں سے یہ خبریں گردش میں تھیں کہ اے بی ڈویلئر ورلڈ ٹی 20 سے پہلے ریٹائرمنٹ واپس لیں گے اور ٹیم کو جوئن کریں گے اس سلسلے میں جنوبی افریقہ کے لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈویلیئر نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے دی گئی ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈویلیئر نے اپنے فیصلے کے حوالے سے جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے حکام کو آگاہ کردیا ہے۔اے بی ڈویلیئر نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، پچھلے کچھ عرصہ سے یہ میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھی کہ جنوبی افریقہ بورڈ نے اے بی ڈویلیئر سے رابطہ کیا ہے اور ان کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے آمادہ کر رہے ہیں اور وہ ورلڈ ٹی 20 سے پہلے وہ ٹیم جوائن کریں گے تاہم اب انکا کہناہے کہ میری ریٹائرمنٹ حتمی ہے،جسے واپس نہیں لوں گا۔

54 views0 comments