top of page
  • Writer's picture24newspk

آؤٹ قرار دیے جانے پر بہت دکھ ہوا کیونکہ سنچری قریب تھی! سرفراز نے متنازع رن آؤٹ پر خاموشی توڑ دی

Updated: Jan 12


کراچی (24 نیوز پی کے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی مین کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان دوسری اننگز میں چوتھے دن کے کھیل کے آغاز میں ہی 408 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آؤٹ قرار دیے جانے پر بہت دکھ ہوا کیونکہ سنچری قریب تھی۔ کراچی میں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ سیٹ ہوچکا تھا، اپنے انداز سے تیز کھیلنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی امپائر کو آؤٹ لگا ہوگا تو آؤٹ دیا ہوگا، اچھی فارم چل رہی ہے کوشش ہے جو مومنٹم قائم ہے برقرار رکھوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، تیسرے روز کے اختتام پر 3 وکٹیں گرنے سے سیٹ بیک ہوا۔ سرفراز نے کہا کہ اگر وکٹیں نہیں گرتیں تو رنز برابر ہوچکے ہوتے، کوشش کریں گے نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں جلدی آؤٹ کریں۔



ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کل دن کے اختتام پر ہم بیٹنگ کریں، گیند ریورس سوئنگ ہوگی امید ہے فاسٹ بولر فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سعود شکیل کی سنچری سے بہت خوشی ہوئی، سعود شکیل نے بہت محنت کی، آج انہیں صلہ مل گیا۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ سعود باقاعدہ ٹیسٹ کرکٹر ہے، اس کی اننگز میں میچور کرکٹر نظر آیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعود کی اننگز کی خاص بات یہ ہے کہ مشکل وقت میں شاندار اننگز کھیلی۔




21 views0 comments
bottom of page