top of page
  • 24newspk

آئی سی سی نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی،بیٹنگ میں بابر اعظم کا راج برقرار


دبئی(24 نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا راج برقرار۔

آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی گئی ہے ،نئی جاری کردہ رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ون ڈے کی رینکنگ میں نمبر ون پر جماں ہیں اوربابر اعظم 887پوائنٹس ہیں۔دوسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ریسی وین دوسن ہیں ان کے 766 پوائنٹس ہیں۔تیسرے نمبر پر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز ڈی کوک ہیں ا ن کے 759 پوائنٹس ہیں۔ بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی چوتھے نمبر پر ہیں ان کے 750 پوائنٹس ہیں۔ انہوں نے حالی میں سری لنکا کے خلاف بہترین بلے بازی کی اور پوائنٹس ٹیبل پر ترقی کی۔


پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارن ہیں ان کے 747 پوائنٹس ہیں ۔چھٹے نمبر پر پاکستانی بلے باز امام الحق ہیں ا ن کے 740 پوائنٹس ہیں ۔ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن ہیں اور ان کے 721 پوائنٹس ہیں۔ آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ ہیں ان کے 719 پوائنٹس ہیں ۔نویں نمبر پر انگلینڈ کے جونی بیرسٹو ہیں ان کے 710 پوائنٹس ہیں ۔ دسویں نمبر پر بھارت کے کپتان روہت شرما براجمان ہیں،ان کے 704 پوائنٹس ہیں ۔

25 views0 comments
bottom of page