top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی نے ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ جاری کر دی ، ٹاپ ٹین میں کتنے پاکستانی بولرز شامل ہیں؟


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ باؤلرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے،پاکستان کا ایک کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ بنا سکا،باقی ممالک میں سے نیوزی لینڈ کے تین آسٹریلیا اوربھات کے دو،جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 892 ہوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔دوسرے نمبر پر بھارت کے روی چندرن ایشون ہیں ان کے 850 پوائنٹس ہیں ۔تیسرے نمبر پر 835 پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقہ کے کگاسو رابادا ہیں ۔


چوتھے نمبر پر پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں ان کے 822 پوائنٹس ہیں ،شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی فاسٹ بولر آف دی ایئر جیتے ہوئے ہیں ۔پانچویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے کیل جمیسن ہیں ان کے 820 پوائنٹس ہیں ۔ 790 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چھٹے نمبر پر ہیں ساتویں پوزیشن پر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ہیں ان کے 788 پوائنٹس ہیں۔


آٹھویں نمبر پر نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر ہیں ان کے 777 پوائنٹس ہیں ۔نویں نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ ہیں ان کے 767 پوائنٹس ہیں جبکہ دسویں نمبر پر جسپریٹ بمرا ہیں ان کے 766 پوائنٹس ہیں۔

44 views0 comments
bottom of page