top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ،بابر اعظم کا کون سا نمبر ہے؟ جانئیے


دبئی(کرکٹ نیوز پی کے)انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ٹیسٹ کرکٹرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہےرینکنگ میں آسٹریلیا کی پہلی پوزیشن برقرار ۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی طرف سے جاری کردہ ٹیسٹ کرکٹرز کی رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کے اسٹیو سمتھ 901 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 888 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں ۔


نیوزی لینڈ کے کین ولیمزن 877 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر شامل ہیں ۔آسٹریلیا کے مارنس لیبسچگن 839 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم 797 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 785 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر ہیں ۔انگلینڈ کے بین اسٹوک 760 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہیں بھارت کے چیتھاور پوجارا 755 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر ہیں انگلینڈ کے جو روٹ 738 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور نیوزی لینڈکے ٹام لیتھم 724 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر ہیں ۔


4 views0 comments
bottom of page