24newspk
آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا علان کر دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20ورلڈ کپ اختتام پذیر ہو گیا ،ایونٹ میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملے،ایونٹ جہاں لمبے لمبے چھکے لگے وہاں وکٹیں بھی اڑتے دیکھیں۔ٹورنامنٹ میں بہت سے کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کے لئے بہترین کھیل پیش کیا،ایونٹ میں ہر ٹیم نے بھرپور کوشش کی کہ وہ ورلڈ کپ میں جیتے ۔12 ٹیموں میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچی تھی پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا اور دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے پہلی دفعہ ٹی 20 کا چیمپئن بنا۔ ایونٹ میں بہٹ سی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دکھائی۔
آئی سی سی نے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔جس کی قیادت پاکستان کے نوجوان کھلاڑی کپتان بابر اعظم کو سونپی گئی ہے دیگر کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر جن کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوراڈ بھی دیا گیا ان کو شامل کیا گیا ہے،انگلینڈ کے وکٹ کیپر بٹلر کو بطور وکٹ کیپر شامل کیا گیا ہے،سری لنکا کے اسالانکا ،جنوبی افریقہ کے ایڈرین مارکرم،انگلینڈ کے معین علی ہرسرانگا، جوش ہیزل ووڈ، ٹرینٹ بولٹ اور نورٹریج جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو 12 ویں کھلاڑی کو طور پر شامل کیا گیا ہے،بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔