top of page
  • Writer's picture24newspk

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا اعلان کر دیا ہے،ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2022 آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق رواں سال آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان 21 جنوری کو ہوگا اور میگا ایونٹ رواں برس 16 اکتوبر سے اس میگا ایونٹ کا آغاز ہونا ہے


ورلڈ ٹی 20 کا فائنل 13 نومبر کو رکھا گیا ہے جبکہ مجموعی طورپر 45 میچز کھیلے جائیں گے تاہم یہ کن شہروں اور کن تاریخوں میں ہوں گے، اس بارے میں ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔آئی سی سی اور کرکٹ بورڈ آسٹریلیا کے درمیان معملات طے ہونے کے بعد 21 جنوری شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2021 یو اے ای میں کھیلا گیا ،فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر پہلی دفعہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔آسٹریلیا نے سیمی فائنل میں ایونٹ کی فیورٹ ٹیم پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا دوسری طرف نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچاتھا۔


59 views0 comments
bottom of page