• 24newspk

آئی پی ایل ونڈو کی مخالفت، رمیز راجا آج انگلینڈ روانہ ہوں گے


لاہور(24 نیوز پی کے)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجاآئی سی سی کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کیلئے آج انگلینڈ روانہ ہوں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجا رواں مہینے کی 15 اور 16 جولائی کو شیڈول ایم سی سی کرکٹ کمیٹی کی میٹنگ میں شریک ہوں گے اور اس کے بعد برمنگھم گیمز سے قبل انٹر نیشنل کونسل (آئی سی سی ) کی سالانہ بورڈ میٹنگز 23 سے 26 جولائی تک ہوں گی اس میں شرکت کریں گے۔اس میٹنگز میں فیوچر ٹور پروگرامز اور پاکستان کی جانب سے آئی پی ایل ونڈو میں توسیع کی مخالفت میں موقف اپنایا جائے گا۔


اسی ملاقات میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا سالانہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کے حوالے سے بھی بات چیت آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے، جس میں پاکستان ،آسٹریلیا،انگلینڈ اور بھارت شامل ہیں۔گزشتہ ماہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈین پریمیر لیگ( آئی پی ایل) کے لیے بطور خاص ڈھائی ماہ کی ونڈو مختص کرنے کا اعلان کیا تھا، سیاسی وجوہات کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی 2008 کے بعد کبھی آئی پی ایل کا حصہ نہیں رہے لیکن آئی پی ایل کو ڈھائی مہینے تک لے کے جانے سے پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم ہو جائے گا کیوں کہ پوری دنیا سے انٹرنیشنل کھلاڑی آئی پی ایل کھیلنے آتے ہیں جس کی وجہ سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو سکتی۔

LAHORE: Chairman Pakistan Cricket Board (PCB) Rameez Raja will leave for England today to attend the annual meeting of Pakistan Cricket Board (PCB) Rameez Raja.


According to Express News, Pakistan Cricket Board Chairman Rameez Raja will attend the scheduled MCC Cricket Committee meeting on July 15 and 16 this month, followed by the annual board of the International Council (ICC) before the Birmingham Games. The meetings will be held from July 23 to 26. The meetings will take a stand against future tour programs and the expansion of the IPL window by Pakistan.


In the same meeting, Chairman Pakistan Cricket Board (PCB) Rameez Raja will also try to take forward discussions regarding the annual four-nation tournament, which includes Pakistan, Australia, England and India. The CCI had announced a special two-and-a-half month window for the Indian Premier League (IPL). Due to political reasons, Pakistani players have never been a part of the IPL since 2008 but the IPL. Taking Pakistan for two and a half months will deprive Pakistan of international cricket because international players from all over the world come to play in the IPL due to which international cricket cannot take place.

65 views0 comments