top of page
  • Writer's picture24newspk

آج سری لنکا کا موسم کیسا رہے گا اور کیا پاک بھارت میچ ہو پائے گا؟


کولمبو(24 نیوز پی کے)ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے میں کھیلا جانے والا میچ بارش کے باعث ملتوی ہوگیا تھااور آج اسی جگہ سے شروع ہو گا جہاں آج ختم ہو اتھا۔شائقین کرکٹ کے لئے کولمبو کے موسم کے حوالے سے تشویشناک خبریں سامنے آرہی ہیں ، کولمبو میں آج کے موسم کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاں جا رہا ہے کہ دوپہر 3بجے سے لے کر رات 11بجے تک بارش کے 80سے 90فیصد تک امکانات ہیں جس کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج بھی نہ ہو پانے کے واضح امکانات ہیں ۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پہلے مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ بارش کی نظر ہو گیا تھا اور اب سپر فور مرحلے کا اہم میچ بھی بارش کی نظر ہو رہا ہے۔کل پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔بھارت نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار آغاز کیا۔بھارت نے 24.1 اوورز میں 147/2 بنائے ہیں۔پاکستان نے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کرکے میچ میں کم بیک کیا ہے۔روہت شرما اور شبمن گل نے نصف سنچریاں اسکور کی۔روہت شرما کو شاداب خان نے آؤٹ کیا جبکہ شبمن گل کو شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ ویرات کوہلی اور کےایل راہول کریز پر موجود ہیں اور آج دوبارہ بیٹنگ شروع کریں گے۔

88 views0 comments
bottom of page