24newspk
آج یاد آرہا ہے یہاں بال پکر کے طور پر آیا تھا ، 100 ٹی ٹوئنٹی میچز مکمل ہونے پر بابر اعظم جذباتی

لاہور (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اپنا ٹی ٹوئنٹی کا 100واں میچ کھیل کر جذباتی ہو گئے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے 100ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا فخر کی بات ہے اور مجھے آج بھی وہ دن یاد ہے جب لاہور کرکٹ سٹیڈیم میں بال پکر اور پاکستان کے کیمپ میں باولنگ کرانے کے لیے آیا تھا ۔بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں صائم ایوب اور فخر زمان نے اچھی پارٹنر شپ بنائی، صائم ایوب میں دن بدن بہتری آ رہی ہے ، اسے ایسا کھیلتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے کہاکہ باؤلنگ میں حارث رؤف نے بہت اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا دیگر باؤلرز نے بھی پلان کے مطابق باؤلنگ کی ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان او ر نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹی 20 میچ لاہور میں کھیلا گیا ،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 88 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کی طرف سے حارث رؤف کو چار وکٹیں لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور میں کھیلا جائے گا۔