• 24News pk

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ


راولپنڈی۔5مارچ (24 نیوز پی کے-اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیاجہاں انہیں کور کی سطح پر 2 ہفتوں پر محیط مشق ضرب الحدید کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس مشق کا مقصد انفنٹری ، میکانائزڈ فورسز ، کامبیٹ ایوی ایشن ، نگرانی پلیٹ فارمز ، آرمی ایئر ڈیفنس اور توپ خانوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے تشکیلوں کی آپریشنل تیاری کو بڑھاتے ہوئےایک کور کے دفاعی آپریشنل دائرہ میں کام کرنا ہے۔


مشق میں شریک فوجیوں نے مشق کے مختلف مراحل میں پیشہ وارانہ مہارت اور ہم آہنگی کے ساتھ جارحانہ اور دفاعی مشقیں کیں۔شریک فوجیوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہاولپور کور کی جنگی تیاری اور تربیت کے معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نےزور دیا کہ عمدہ تربیت اور عزم تمام خطرات اور چیلنجوں کے موثر جواب کے لئے آپریشنل صلاحیت کو بڑھاتا ہے۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نےبہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا اور انجینئرنگ کی مہارت اور بحالی کے معیار کو سراہا۔ قبل ازیں مشق کے علاقے میں پہنچنے پرکور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا۔

7 views0 comments

Subscribe to 24Newspk

Its all about urdu news

  • Twitter
  • Facebook
  • Linkedin

© 2021 by 24newspk.com all rights reserved