top of page
  • Writer's picture24newspk

آرٹسٹ بچے کا محمد رضوان کو منفرد خراج تحسین


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی آئی سی سی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی اور سال کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کرنے پر پاکستان خوبصورت جگہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نو عمر آرٹسٹ فرحان خان نے محمدرضوان کا خوبصورت اسکیچ بناکر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔


قومی ٹیم کے وکت کیپر بلے باز محمد رضوان نے نوعمرآرٹسٹ کے ٹیلنٹ کو دل کھول کر سراہا۔ محمد رضوان نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر مذکورہ اسکیچ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ فرحان علی، یہ ناقابلِ یقین ہے۔ آپ کی محبت اور سپورٹ کا بے حد شکریہ، آپ گلگت بلتستان کا فخر ہیں۔


23 views0 comments
bottom of page