24newspk
آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک کو پی ایس ایل میں کس باؤلر کو زیادہ چھکے مار کر مزہ آیا؟جانئیے

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پی ایس ایل فائیو میں لاہور قلندر کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلین کرکٹر بین ڈنک نے نیا انکشاف کیا ہے کہ ان کو پاکستان سپر لیگ میں محمد نواز کے مقابلے میں عماد وسیم کو چھکے لگانے میں زیادہ مزہ آیا تھا اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ کراچی کنگز میں پرانا تعلق رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبر رساں ادارے کو آسڑیلین کرکٹر بین ڈنک نے انٹرویو دیتے ہوءے کہا کہ پاکستان آنے کے اعلان کیا اور انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں دلچسپ باتیں بھی کیں ۔بین ڈنک نے لاہور قلندر کے پلیئر ڈولپمنٹ پروگرام کی تعریف کی اور کہا کہ دنیا میں جتنی فرنچائز ہیں وہ صرف اپنی 15 رکنی ٹیم تک محدود رہتی ہے لیکن لاہور قلندر ایک ایس پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس میں کھلاڑی اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کر سکتے ہیں ۔بین ڈنک نے کہا کہ حارث رؤف اس کی بڑی مثال ہے۔انہوں اس کے بعد بگ بیش میں اپنی عمدہ کارکردگی سے سب کو متاثر کیا۔
پی ایس ایل فائیو میں کس باؤلر کو چھکے مارنے میں مزہ آیا؟ جس پر آسٹریلوی بلے باز بین ڈنک نے کہا کہ مجھے عماد وسیم کو چھکے مارنے میں زیادہ مزہ آیامحمد نواز کے مقابلے میں۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد نواز اچھا باؤلر ہے۔لیکن عماد وسیم کو چھکے مانے میں زیادہ مزہ آیا کیوں کہ ان کے کراچی کنگز میں پرانا ساتھ ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان سپر لیگ کے بقایا میچ نومبر کے آخر میں ہونے ہیں ۔