24newspk
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چمچماتی ٹرافی کیلیے آخری معرکہ

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل آج دبئی میں کھیلا جائے گا میچ پاکستانی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا،فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ہوگا۔دونوں ٹیموں بھرپور کوشش کریں گی کہ ورلڈ ٹی 20 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیں ۔ نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی جبکہ آسٹریلیا نے پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا۔ نیوزی لینڈ پوری کوشش کر ے گا کہ اس سال دوسرا آئی سی سی ایونٹ ا پنے نام کرے، نیوزی لینڈ نے رواں سال ہی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا بھی پوری کوشش کرے گا کہ وہ پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ اپنے نام کرے۔ دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کبھی نہیں جیتی۔
اس سے قبل 2015 میں ون ڈے ورلڈ کپ کے فائنل میں دونوں ٹیمیں کھیل چکی ہیں اور آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا تھا۔نیوزی لینڈ آئی سی سی ایونٹ میں مسلسل تیسرا فائنل کھیل رہا ہے،اس سے پہلے 2019 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دوسری مرتبہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دی تھی اور اب آسٹریلا کو شکست دینے کے لئے بھی تیار ہے۔دوسری طرف آسٹریلیا بھی نیوزی لینڈ کو ٹف ٹائم دینے کے لیے تیا ر ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہمیں کمزور حریف کا لیبل برداشت نہیں،فائنل میں اپنی بہترین کوشش کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلیے پر عزم ہیں۔آسٹریلیا ٹیم کے لپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ کیویز کا کھیل کے تینوں شعبوں میں ڈسپلن سب جانتے ہیں،کین ولیسمن کی قیادت میں وہ آخری گیند تک لڑیں گے،فتح کیلیے ہمیں سخت محنت کرنا ہوگی،