24newspk
آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کی منظوری دینے کا فیصلہ کر لیا،پی سی بی نے شیڈول جاری کر دیا

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے لئے آسٹریلین حکومت نے اجازت دے دی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے ،شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ ،تین ون ڈے اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔
مہمان ٹیم دورہ کے آغاز 4 سے 8 مارچ تک کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے کرے گی ،پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم 24 مارچ کو اسلام آباد پہنچے گی جس کے بعد وہ آئسولیشن پوری کرنے کے بعد باقی دیگر ٹیم ممبرز سے مل سکیں گے ۔ون ڈے سیریز کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا دوسرا ون ڈے میچ 31 اور تیسرا ون ڈے میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا اس کے بعد واحد ٹی 20 میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا واائٹ بال سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی۔