top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا ٹیم بنگلادیش یا سری لنکا نہیں اگر میچ جیتنا ہے تو آپ کو۔۔راشد لطیف نے کھل کر بتا دیا


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے،پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان نے اپنی پہلے اننگز میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 476 رنز بنا کر اننگ ڈکلیئر کر دی تھی ۔پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور امام الحق نے سنچریاں اسکور کیں۔پاکستان کی بیٹنگ پر تنقید ہو رہی ہے کہ انہوں نے دو دن میں 476 رنز بنائے اور بہت سلو رن ریٹ کے ساتھ ۔

سابق کپتان محمد حفیظ کے بعد اب سابق کپتان راشد لطیف بھی قومی ٹیم کی سلو بیٹنگ پر برس پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہم کچھ ٹیسٹ میچ کھیلتے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلنی ہے یہ وہ چیز ہے جسے ہمیں سیکھنے کی ضرورت ے۔ یہ سری لنکا یا بنگلہ دیش نہیں ہے ،اگر آپ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنا چاہتے ہیں تو آپ کو زیادہ رن ریٹ کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔

آسٹریلیا آج اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گا۔کل آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 4 رنز بنائے تھے ،آج ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ہے اگر میچ کا نتیجہ نکالنا ہے تو میچ تیز کھیلنا ہوگا ورنہ میچ ڈرا ہونے کے زیادہ چانس ہیں۔


88 views0 comments
bottom of page