• 24newspk

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان : ہوم سیریز کے لئے قومی ٹیسٹ کرکٹ کے لئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان



ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کا دورہ پاکستان کے قومی کرکٹ ٹیم کے 16 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹین ٹیسٹ میچ کھیلیں جائیں گے۔


آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ16 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے اور محمد رضوان نائب کپتان ہونگے دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق ،اظہر علی،فہیم اشرف،فواد عالم،حارث رؤف،حسن علی،امام الحق،محمد نواز،نعمان علی،ساجد خان،سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی،شان مسعود اور زاہد محمود شامل ہیں۔ریزرو کھلاڑیوں میں کامران غلام،محمد عباس،نسیم شاہ،سرفراز احمد اور یاسر شاہ شامل ہیں

دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 سے 25 تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔



29 views0 comments