• 24newspk

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ، سٹیو سمتھ، عثمان خواجہ کی فلائٹ میں تصاویر وائرل


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کر رہی ہے،آسٹریلوی ٹیم دورہ پاکستان کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ ،تین ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔


آسٹریلوی ٹیم کے نامور کھلاڑیوں نے پاکستان جانے کے لئے فلائٹ میں بیٹھے ہوئے اپنی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کی ہیں جو وائرل ہو گئی ہیں ۔اسٹیو سمتھ اور عثمان خواجہ اور دیگر کھلاڑیوں نے اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔

مہمان کھلاڑیوں کے پاکستان آمد پر کورونا ٹیسٹ کیےجائیں گے اور اسکواڈ میں شامل افراد بائیو سیکیورل ببل میں رہیں گے ،جب ان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے گا تب ان کو پریکٹس کرنے کی اجازت دی جائے گی۔پاک آسٹریلیا سیریز کا آغاز چار مارچ کو پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔پہلا ٹیسٹ میچ راو؛]نڈی میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی میں 12 مارچ سے 16 مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 21 مارچ سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔



32 views0 comments