top of page
  • Writer's picture24newspk

آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے

Updated: Dec 14, 2020


ویب ڈیسک (کرکٹ نیوز پی کے) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے اور ٹی 20 سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہونے والا ہے ایسے میں میزبان ٹیم آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے۔


تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے اوپنر بلے باز ڈیوڈ وارنر جو ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے اب وہ 17 دسمبر کو شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو بلکل صحتیاب ہونے کے لئے مزید 10 دن لگیں گے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کھیل سکیں گے جو 26 دسمبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ڈیوڈ وارنز علاج کے لئے ابھی سڈنی میں رہیں گے اور باقی کھلاڑی ایڈلیڈ روانہ ہو جائیں گے۔

ڈیوڈ وارنر کا کہنا تھا کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور علاج کے لئے انہیں سڈنی میں ہی قیام کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چوٹ سے کافی حد تک نجات پاچکا ہوں لیکن ابھی اپنے آپ کو ذہنی طور پر تیار کرنا ہے تاکہ ٹیسٹ میچ میں سو فیصد کارکردگی دکھا سکوں ۔


دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کوچ جسٹن لنگر کا کہنا ہے کہ انہیں وارنر کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ تک پوری طرح فٹ ہونے کی توقع ہے، وارنر جس مقام پر ہیں اس کیلئے انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ میلبورن ٹیسٹ کیلئے پوری طرح فٹ ہوں گے۔


39 views0 comments
bottom of page