• 24newspk

آسٹریلیا کے مشہورکرکٹرخوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے



ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے سابق آلراؤنڈر کرکٹر اینڈریو سائمنڈز خوفناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ حادثہ آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنزویل کے قریب پیش آیا۔کوئنز لینڈ پولیس کا کہنا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ گزشتہ شب ساڑھے 10 بجے پیش آیا جب کہ کار حادثے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔


اینڈریو سائمنڈز کااچانک خوفناک حادثے میں ہلاک ہونے کے بعد شائقین کرکٹ افسردہ ہیں ۔ان کی ہلاکت پر کھلاڑیوں کے تعزیت کی ہے،آسٹریلیا کے سابق اوپنر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے ٹوئٹ کیا کہ یہ واقع ہی تکلیف دے ہے



افسوسناک واقع پر پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے لکھا کہ آسٹریلیا میں کار حادثے میں اینڈریو سائمنڈز کی موت کے بارے میں سن کر بہت اداسی ہوئی، ہمارے درمیان میدان کے اندر اور باہر بہت اچھے تعلقات رہے، سائمنڈز کی فیملی کیلیے دعا کرتا ہوں۔

بھارت کے بلے باز شیکھر دھون نے اینڈریو سائمنڈز کے کار حادثے میں ہلاک ہونے کے بعد ان کے خاندان کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔



اینڈریو سائمنڈز نے آسٹریلیا کے لئے 1998 سے 2009 تک انٹرنیشنل کھیلی،انہوں نے 198 ون ڈے میچ کھیل کر 5088 رنز بنائے جس میں 6 سنچریاں اور 30 نصف سنچریاں شامل ہیں انہوں نے 133 وکٹیں حاصل کیں۔اینڈریو سائمنڈز نے 26 ٹیسٹ میچ کھیل کر 1462 رنز بنائے جس میں 2 سنچریاں اور دس نصف سنچریاں شامل ہیں اور بولنگ میں 24 وکٹیں حاصل کیں ۔اینڈریو سائمنڈز نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں 14 میچ کھیل کر 337 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچریاں اسکور کیں اور بولنگ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔




48 views0 comments