• 24newspk

آصف علی کا ہاتھ پھٹا ہوا ہے اس کو 4 ٹانکے لگےاور شاداب خان کے کان سے خون نکلا اس کے باوجود۔۔ثقلین


24 نیوز پی کے: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہید کوچ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی دکھی داستان سنا دی۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ جو لوگ باہر بیٹھے ہوتے ہیں وہ باہر کی چیزوں کو دیکھ کرتبصرہ کرتے ہیں، انہیں اندر کی چیزوں کاپتہ نہیں ہوتا۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ آصف علی کا ہاتھ پھٹا ہوا ہے اس کو 4 ٹانکے لگےاور شاداب خان کے کان سے خون نکلا اس کے باوجود دونوں کھلاڑی بیٹنگ کرنے کے لیے گئے۔انہوں نے کہا کہ کون کس حالت میں ہے اس کا باہر والوں کو پتہ نہیں ہوتا، لوگ صورت حال کو جانے بغیر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران شعیب ملک کے طنزیہ ٹوئٹ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ثقلین مشتاق نے ہنستے ہوئے کہا کہ خالی دو یا چار پانچ قریبی لوگوں سے یاری دوستی نہیں ہونی چاہیے، میرا ماننا ہے کہ ہم زمین پر رہتے ہیں تو کرکٹ یا کسی اور ڈپارٹمنٹ میں یاری دوستی تو ہر کسی سے ہونی چاہیے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ پورے ایشیا کپ میں آصف علی،فخر زمان اور خوشدل شاہ کی کوئی خاصل کارکردگی نہیں خاص طور پر بڑے میچوں میں وہ بڑی اننگز یا میچ وننگ اننگز کھیل نہیں سکے جس کا نتیجہ یہ ہی نکلا کہ پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


24 News PK: Head Coach of Pakistan Cricket Team Saqlain Mushtaq narrated the sad story of Pakistan Cricket Team.

While giving a press conference in Dubai, Saqlain Mushtaq said that those who are sitting outside comment on the things outside, they don't understand the things inside.



Saqlain Mushtaq said that Asif Ali's hand is torn, he needed 4 stitches and blood came out of Shadab Khan's ear, despite both the players went to bat. He said that outsiders know who is in which condition. No, people start commenting without knowing the situation. When asked about Shoaib Malik's sarcastic tweet during the press conference, Saqlain Mushtaq laughed and said that two or four or five close people would not be friends. Well, I believe that if we live on earth, we should be friendly with everyone in cricket or any other department.



Let us tell you that in the entire Asia Cup, Asif Ali, Fakhar Zaman and Khushdil Shah did not perform well, especially in big matches, they could not play big innings or match-winning innings, which resulted in Pakistan losing to Sri Lanka. He faced defeat in the final of the Asia Cup.


116 views0 comments