24newspk
باؤلرز کو گھر چلے جانا چاہیے،بیٹسمین آپس میں ہی کھیل لیں،محمد عامر کی پنڈی ٹیسٹ میچ پر کڑی تنقید

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے)آسٹریلیوی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچ تین ون ڈے میچ اور ایک واحد ٹی 20 میچ کھیلے جائیں گے۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جا رہا ہے اور اآج ٹیسٹ میچ کا آخری دن ہے۔ پاکستان اپنی دوسری اننگز میں بیٹنگ کر رہا ہے۔پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے جو پچ بنائی گئی ہے اس پر بہت تنقید کی گئی ہے اور ہمارے سابق کرکٹرز نے بہت کچھ کہا ہے،پہلی اننگز میں پاکستان نے بہت سلو کھیلا جس پر بہت تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ میچ جیتنا ہے تو تیز کھیلنا ہوگا۔ٹیسٹ میچ کا نتجہ خیز ہونے میں ہی ٹیسٹ کرکٹ کی بہتری ہے۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے بھی راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر تنقید کی اور انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ " اس پچ پر تو گھر چلے جانا چاہیے اور بلے باز ایک دوسرے کے ساتھ ہی کھیل لیں اور ساتھ ہی انہوں قہقہ لگانے والے ایموجیز لگائے۔