top of page
  • Writer's picture24newspk

باؤلر کا وکٹ حاصل کر کے جشن منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی


گیانا (کرکٹ نیوز پی کے ) دنیاۓ کرکٹ میں کھلاڑی مختلف انداز سے جشن مناتے ہیں ۔بلے باز سنچری کرنے پر ہیلمٹ اتار کر بلا اٹھا کر تماشائیوں سے داد وصول کرتے ہیں باؤلر وکٹ حاصل کرنے کے بعد جزباتی انداز میں بلے باز کو اشارہ کرتے ہیں لیکن اس ویڈیو میں بآلر نے بلکل مختلف انداز وکٹ لینے کے بعد جشن منایا ۔

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز میں جاری کیربین کرکٹ لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمزون کے باؤلر سنکلیر نے مچل سینٹز کو آؤٹ کر کے مختلف انداز سے جشن منایا انہوں نے جمناسٹک مظاہرہ کرتے ہوۓ جشن منایا انہ کے ساتھی کھلاڑی ان کے اس انداز پر حیران اور خوش ہوگۓ ۔انہوں تین قلابازیاں کھاتے ہوۓ خوشی کا اظہار کیا۔

کیریبین کرکٹ لیگ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا جو شائقین کرکٹ کو بہت پسند آئی ۔میچ کے دوران ٹیم کے کپتان سمیت سب کھلاڑیوں نے ان کو داد دی ۔یہ دیکھنے میں تو اچھا لگتا ہے لیکن بہت خطرناک بھی ہے ایسا کہنا تھا وہاں موجود کمینٹیٹرز کا۔



50 views0 comments
bottom of page