24newspk
بابراعظم اور عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے ، کراچی سٹیڈیم میں ایک دوسرے سے نہ ملے
Updated: Feb 14

کراچی (24 نیوز پی کے)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کا آغاز آج سے شروع ہوگا اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔اس سیزن میں بڑے بڑے نام نئی ٹیموں سے کھیلتے نظر آئیں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کراچی کنگز چھوڑ کر پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق نائب کپتان عماد وسیم کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سپورٹس صحافی عمران صدیقی نے بتا یا کہ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران کپتان بابر اعظم سابق نائب کپتان عماد وسیم اور محمد عامر سے نہ ملے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریننگ سیشن کے دوران بابر اعظم نے شرجیل خان سے ملاقات کی ۔
واضح ر ہے کہ چند روز قبل عماد وسیم نے نام لیے بغیر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اور جب ٹیم کا انتخاب کرنا ہو تو دوستیاں ایک طرف رکھ دینی چاہئیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ٹیم کا انتخاب کھلاڑیوں کی پرفارمنس کے مطابق ہونا چاہیے۔ پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کی رنگارنگ تقریب آج ملتان میں ہوگی۔پی ایس ایل میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرزاورملتان سلطان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔