top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے


راولپنڈی۔8فروری (کرکٹ نیوز پی کے):قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرنے والے پاکستان کے پانچویں کپتان بن گئے۔ پیر کو قومی ٹیم نے بابراعظم کی کپتانی میں جنوبی افریقہ کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست دے کر سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی بابراعظم ان پاکستانی کپتانوں کی فہرست میں شامل ہوگئے جنہوں نے بطور کپتان اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کی۔ ان میں سلیم ملک، جاوید میانداد، مشتاق محمد اور فضل محمود شامل ہیں ۔ سیریز میں کلین سویپ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم نے ہوم سیریز میں فتح حاصل کی ہے اور بیرون ملک دوروں میں بھی فتح حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے کہ جیسے جیسے وقت گزرے گا ہم اس میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف شکست پر بہت منفی باتیں کی گئیں مگر مجھے یقین ہے کہ اب لوگ ہماری حوصلہ افزائی کریں گے۔


29 views0 comments
bottom of page