top of page
  • Writer's picture24newspk

”بابراعظم بیٹنگ کی طرح کامیاب ترین کپتان بنیں گے“


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے بلے باز اور ون ڈے، ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم کے چرچے دنیائے کرکٹ میں ہو رہے ہیں ان کا بیٹنگ اسٹائل اور شاندار پرفارمنس نے سب کا دل جیت لیا ہے. ان کا شمار دنیا کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں کیا جا رہا ہے.سوشل میڈیا پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے. پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر برائے ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ میرا ماننا ہے کہ جس طرح اپنی بیٹنگ میں کامیاب ہوئے ہیں اس طرح وہ آنے والے وقت میں بہتریںن کپتان ثابت ہونگے.

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کہا کہ بابر اعظم کو جلدی کپتان بنا دیا گیا ہے اور وہ اس تی تو ٹی فارمیٹ کے نوجوان کپتان ہیں. ابھی وہ نوجوان ہیں بہت کچھ سیکھ رہے ہین اور آنے والا ہر نیا کھلاڑی سیکھتا ہے.ندیم خان کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح وہ کھیل رہے ہیں آنے والے وقت میں بہترین کپتان بنیں گے. ندیم خان نے مزید کہا کہ بابر اعظم کا دن بدن کھیل بہتر ہو رہا ہے اور اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو دنیا کے بہترین کھلاڑی اور کپتان ثابت ہونگے.

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کے بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں اپنی پرفارمنس سے ثابت کیا ہے کہ وہ کتنے فٹ ہیں. ندیم خان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کی فٹنس ٹھیک ہے اور وہ پرفارم کر رہا ہے تو اسے ٹیم میں کھیلنا چاہیے.ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس عمر کے کھلاڑیوں کا ہر میچ کے لئے ٹیسٹ لیا جاتا ہے ان کی سکروٹنی ہر میچ میں جاری رہتی ہے.

ندیم خان نے قومی ٹیم کے مستقبل کی پلاننگ کے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کے مستقبل کے لئے کام کر رہے ہیں اس سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس فتنس متاثت کن رہی ہے. فیلڈنگ کے شعبے میں کافی بہتری آئی ہے. ماہرین کرکٹ نے قومی ٹیم کی بہت تعریف کی ہے۔

54 views0 comments
bottom of page