24newspk
بابراعظم جلد ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمن بن جائے گا: شاہد آفریدی

ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے بابر اعظم کے متعلق بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ جب بابر اعظم ویرات کوہلی سے بڑا کھلاڑی بن جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا بیٹسمین بن جائے گا ، میچ جیتنے کے لئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنا ضروری ہے ، پاکستان ٹیم ٹی ٹونٹی میں بہترین ہے۔
کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی سٹرینتھ کے مطابق کھیلیں تو کامیابی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ رضوان اور بابراعظم کی پارٹنرشپ کافی اہم رہی، ایسی بات نہیں کہ ٹیم میں سٹارز نہیں، سب سٹار پلیئرز ہیں۔ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ون ڈے کے مطابق اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہوگا، وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی ہیں۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ ورلڈ ٹی 20 اس دفعہ یو اے ای میں ہو رہا ہے پہلے بھارت میں ہونا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے آئی سی سی نے ورلڈ ٹی 20 یو اے ای میں شفٹ کر دیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشن پاکستان کو سوٹ کرتی ہے، ورلڈ کپ میں فائدہ ہوگا ۔