top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر بڑا بیان دے دیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن کا اعلان کر دیا ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020 ستمبر 30 سے شروع ہوگا۔پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کی کمی کو محسوس کیا۔


تفصیلات کے مطابق 30 ستمبر سے شروع ہونے والے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان نے تماشائیوں کی کمی کو محسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کرکٹ شائقین کی کمی بہت محسوس ہو گی ۔انہوں نےمزید کہا کہ کرکٹ تو گیم ہی کرکٹ کے چاہے والوں کی ہے جو ہمارے ہر دکھ سکھ میں ساتھ ہوتے ہیں بند دروازوں کے پیچھے کرکٹ میں مداحوں کی کمی شدت سے محسوس ہو گی ۔بابر اعظم نے کہا کہ لیکن عالمی وبا کی وجہ سے شائقین کرکٹ گھر میں بیٹھ کر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ٹی وی پر دیکھ سکتے ہیں ۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں کافی عرصہ ملتوی رہیں ۔اب آہستہ آہستہ کھیل کے میدان آباد ہو رہے ہیں ،ایسے میں کرکٹ کے میدان بھی آباد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ ایس اور پیز کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو گئی ہیں ۔اب پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020 کا آغاز شروع ہونے والا ہے۔سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹیسٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز شان مسعود نے شائقین کرکٹ سے گھر پر بیٹھ کر میچ دیکھنے اور سپورٹ کرنے کی اپیل کی ہے گھروں پر بیٹھ کر اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورت کریں اور فیورٹ کھلاڑیوں کو ٹی وی پر کھیلتا دیکھیں ۔


40 views0 comments
bottom of page