24newspk
بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان کے پاس بھی نہیں

ویب ڈیسک ( کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو موجودہ وزیراعظم اور قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے پاس بھی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے زمبابوے کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 116 رنز سے شکست دی۔ ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم نے 426 رنز بنائے اور 250 رنز کی برتری حاصل کی جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم صرف 134 رنز ہی بناسکی اور یوں ایک اننگز اور 175 رنز سے جیت پاکستان کے حصے میں آئی۔ دوسری اننگز میں زمبابوے کی جانب سے تریسائی مساکنڈا 43، کیون کاسوزا 28، کپتان برنڈن ٹیلر 29 اور وکٹ کیپر بلے باز ریجس چاکبوا 14 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ زمبابوے کی دیگر کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 2، فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ بابراعظم کی بطور کپتان مسلسل تیسری کامیابی تھی ، اس سے قبل ان کی کپتانی میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ہوم سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا، بابراعظم بطور کپتان اپنے پہلے 3 ٹیسٹ میچز جیتنے والے پہلے پاکستانی قائد ہیں ۔