• 24newspk

بابراعظم نے آئی سی سی سے متعلق اپنی خواہش ظاہر کردی


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو اس وقت انٹر نیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی رینکنگ کے مطابق ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں نمبر ون بلے باز ہیں ۔بابر اعظم نے خواہش ظاہر کردی ہے کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ون بننا چاہتا ہوں۔

بابر اعظم نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کے لیے پہلی پوزیشن حاصل کرنا کسی فخر سے کم نہیں، میری کوشش ہوگی جلد از جلد یہ کارنامہ سرانجام دوں جس کے لیے سخت محنت کررہا ہوں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی 20 میں ٹاپ پوزیشن پر ہیں ،بابر اعظم پہلے اور محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔

جبکہ ون ڈے میں بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ پر ہیں جن میں بابر اعظم پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ امام الحق دوسرے نمبر پر ہیں ۔امام الحق نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بہترین پرفارمنس دکھائی تھی اور مین آف دی سیریز بھی رہے۔ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ، مارنس لیبوشین دوسرے، آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team captain and number one batsman Babar Azam expressed his desire.

According to details, Pakistan cricket team captain Babar Azam who is currently the number one batsman in ODI and T20 cricket according to the International Cricket Council (ICC) rankings. Babar Azam has expressed his desire to play Test cricket. I also want to be number one.

Babar Azam while addressing a press conference in Lahore said that it is no less than a matter of pride for Pakistan to get the first position in all the three formats of cricket. Pakistan cricket team captain batsmen Babar Azam and Mohammad Rizwan are at the top position in T20, Babar Azam is first and Mohammad Rizwan is second.

While in ODIs also Pakistani batsmen are at the top in which Babar Azam is at the first position while Imamul Haq is at the second position. Imamul Haq had the best performance in the home series against West Indies and was also the man of the series. Babar Azam is at number four in Test cricket. Former England captain Joe Root is at number one, Marin Leboschin is at number two and former Australian captain Steve Smith is at number three.

98 views0 comments