top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم نے ستارہ امتیاز ایوارڈ والدین کے نام کردیا


لاہور(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیائے کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بابراعظم نے ستارہ امتیاز ایوارڈ والدین کے نام کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی قومی ٹیم کے لئے بہترین کارکردگی دکھانے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر صدر پاکستان کی طرف سے ستارہ امتیاز سے نامزد کیا گیا۔ یوم پاکستان پر ایوارڈ دینے کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ،جس میں ملک کیلئے مختلف شعبوںمیں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو مختلف اعزازات سے نوازا گیا،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ستارہ امتیاز ایوارڈ والدین کے نام کردیا، بابراعظم کا کہناتھا کہ ماں باپ کی موجودگی میں یہ ایوارڈ ملنان اعزاز ہے ،ستارہ امتیاز کو والدین، فینز اور پاکستانی عوام کے نام کرتا ہوں ۔


9 views0 comments
bottom of page