top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم نے ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنتے ہی شاندار اعلان کر دیا


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی زمہ داری سونپ دی ہے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا گیا ہے اب وہ تینوں فارمیٹس کے کپتان بن گئے ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے تینوں فارمیٹس کا کپتان بنائے جانے پر بابر اعظم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا ان پر عتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری کوشش کریں گے ٹیم کی رینکنگ کو اوپر لے آئیں جس کے لئے ہمیں مسلسل میچز جیتنے ہونگے اور بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی ۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ مجھے ٹیسٹ کپتانی ملی ہے میری کوشش ہوگی کہ ٹیم اچھی بناؤں ،ٹیسٹ میں لڑکوں کو اچھے کامبی نیشن سے کھلائیں اور نوجوان لڑکوں کو فل سپورٹ کریں ۔نوجوان کھلاڑی سینئرزکے ساتھ جتنا کھیلیں گے اتنا ہی ان کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔


بابر اعظم نے مزید کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد اور اظہر علی کی سربراہی میں بہت کچھ سیکھنے کا مووقع ملا اس کے لئے ان کا مشکور ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ ان کو ساتھ لے کر چلوں ان سے مشورہ کروں گا۔میری کوشش ہوگی کہ جس طرح ون ڈے اور ٹی 20 میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہا ہوں ویسے ہی ٹیسٹ میں بھی ایسے ہی کروں ۔

69 views0 comments
bottom of page