top of page
  • Writer's picture24newspk

”بابراعظم کا آغاز بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے“

Updated: Aug 21, 2020


لاہور (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز بابر اعظم جس کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت سمجھا جاتا ہے ان کیدلچسپ اسٹروکس کور ڈرائیو کے شائقین دیوانے ہیں ۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز محمد یوسف بھی بابر اعظم کے دیوانے ہوگئے ہیں ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے ابابر اعظم کو ویرات کوہلی سے بہتر کھلاڑی قرار دیا انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کے کیریئر کا آغاز بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے بہتر ہے۔

سابق کپتان محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اپنی محنت سے اور عمدہ پرفارمنس سے اپنا ایک مقام حاصل کیا ہے اس لئے وہ واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس کی رینکنگ میں ٹاپ 5 شامل ہیں


انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل کی جانب سے جاری کردہ تازہ پلیئرز رینکنگ میں بابر اعظم وہ واحد کھلاڑی ہیں جو تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 پوزیشن میں شامل ہیں۔بابر اعظم ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بلے بازوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن اور ایک روزہ میں تیسری جبکہ ٹیسٹ میں پانچویں پوزیشن پر ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ کی نئی رینکنگ جاری کی گئی تھی جس میں بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں اور اس طرح وہ تینوں فارمیٹ میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے سابق فاسٹ باؤلر این بشپ نے بھی چند روز پہلے کہا تھا کہ بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو بیٹنگ کرتے دیکھتا ہوں تو مجھے سچن ٹنڈولکر کی یاد آتی ہے ۔ان دونوں کھلاڑیوں کی تکینک سچن ٹنڈولکر کی طرح ہے وہ بھی سیدھا کھیلنے کی کوشش کرتے تھے۔

28 views0 comments
bottom of page