24newspk
بابراعظم کا ایک اور منفرد اعزاز،ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

مانچسٹر (کرکٹ نیوز پی کے)قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے او ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے زیادہ گیندیں کھیل کر آؤت ہوئے اور بھارتی کپتان سے یہ اعزازبھی چھین لیا جبکہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔
انگلینڈ کے سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں بتایا کہ بابر اعظم 100 اننگز میں34.3گیندیں کھیل کر آؤٹ ہوئے ان کے مقابلے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر اپنی وکٹ دے بیٹھے تھے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ بابر اعظم اس سال سمر سیٹ کی طرف سے ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے انہوں نے پہلے بھی اس کلب کی نمائندگی کی تھی اور نہت اچھا کھیلے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کو اجازت دے دی ہے۔