top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم کا ویرات کوہلی کے لئے خصوصی پیغام


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) قومی کرکت ٹیم کے کپتان اور دنیا کے نمبر ون بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی جو ان دنوں آؤٹ آف فارم ہیں ان کی حوصلہ افزائی کے لئے پیغام جاری کر دیا۔


پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے سابق کپتان ویرات ہوکوہلی کی حوصلہ افزائی کا پیغام بھیجا ہے،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر بابر اعظم نے ویرات کوہلی اور اپنی پچھلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ " یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ مضبوط رہیں"۔

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی خراب پرفارمنس چل رہی ہے اور ان کئی میچز میں نہیں کھیلایا گیا، اور ان پر تنقید ہو رہی ہے۔ویرات کوہلی نے 2019 کے بعد کوئی انٹرنیشنل سنچری اسکور نہیں کی۔ویرات کوہلی نے بغیر سنچری کے 71 انٹرنیشنل اننگز کھیلی ہیں۔ویرات کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف بھی ایک میچ میں ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے ویرات کوہلی کو آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے دورہ ویسٹ انڈیز کے لئے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔بھارتی بورڈ نے سابق کپتان کو آرام دیا ہے،ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم تو ہیں ہی اب فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں۔


ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں ٹیسٹ اور ٹی 20 کے ٹاپ ٹین بلے بازو ں میں بھی نہیں ہیں اور ون ڈے کی رینکنگ میں ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر ہیں ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی کی رینکنگ میں ون ڈے اور ٹی 20 میں نمبر ون بلے باز ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھے نمبر پر ہیں ۔

Web Desk (24NewsPK) National cricket team captain and world number one batsman Babar Azam named India's best batsman Virat Kohli Issued a message to encourage who is out of form these days.


Pakistan cricket team captain and world-renowned batsman Babar Azam has sent a message of encouragement to former India captain Virat Kohli. On social networking site Twitter, Babar Azam shared Virat Kohli and his T20 World Cup the photo and wrote, "This too shall pass. Stay strong."

Former India captain Virat Kohli's poor performance is going on and he has not been played in many of these matches, and he is being criticized. Virat Kohli has not scored any international century since 2019. Virat Kohli has scored 71 international centuries without a century. Innings have been played. Virat Kohli was also dropped in a match against England. The Indian board has dropped Virat Kohli for the tour of West Indies due to being out of form. The Indian board has rested the former captain, Virat Kohli is out of form but now he is suffering from fitness problems


Virat Kohli is also not in the top ten Test and T20 batsmen in the ICC rankings and is ranked third in the ODI rankings. National team captain Babar Azam He is the number one batsman in the 20s and the fourth in Test cricket.

520 views0 comments
bottom of page