top of page
  • Writer's picture24newspk

بابراعظم کوسالگرہ پر حسن علی کی بیٹی نے گلدستہ پیش کیا،ویڈیو وائرل


ویب ڈیسک(24 نیوز پی کے)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 29 ویں سالگرہ بھارت میں منائی اور کیک کاٹا اس موقع پر ٹیم میٹ بھی شامل تھے ۔سالگرہ کے موقع پر قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی بیٹی نے احمد آباد میں گلدستہ پیش کر کے مبارکباد دی۔اس موقع پر بابر اعظم نے حسن علی کی بیٹی کو گلے لگا کر شکریہ ادا کیا اور محبت کا اظہار بھی کیا۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بھارتی شہر احمد آباد سے خصوصی طیارے پر بنگلورو کے لیے پہنچ گئی ہے ۔ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے خلاف 20 اکتوبر کو بنگلورو میں کھیلے گی۔

11 views0 comments
bottom of page