24newspk
”بابراعظم کو مس تو ضرور کریں گے“ محمد رضوان دل کی بات زبان پر لے آئے

ماﺅنٹ منگنوئی (کرکٹ نیوز پی کے) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو کپتانی سونپ دی گئی ہے۔محمد رضوان کا کہنا تھاکہ وہ سپر سٹار بابر اعظم کو میچ میں مس کریں گے،قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹی 20 سیریز اور ٹیسٹ سیریز سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے قومی ٹیم کے ٹیسٹ میچ کے لئے نئے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بابر عاظم ٹاپ کلاس کے کھلاڑی ہیں تینوں فارمیٹس کی ٹاپ پوزیشن پر ہے ہیں بدقسمتی سے انجرڈ ہونے کی وجہ سے وہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے ان کی کمی محسوس کریں گے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازو ں نے چار روزہ میچ میں بہترین بلے بازی کی تھی اور انہوں نے اس موقع کا فائدہ بھی اٹھایا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس اظہر علی،فواد عالم،شان مسعود اور حارث سہیل جیسے بلے بازہیں جن کی وجہ سے بیٹنگ لائن اپ مضبوط ہے۔بابر اعظم انجری کے باوجود گراؤنڈ میں رہتے ہیں اور کھلاڑیوں کو متحرک رکھتے ہیں ۔محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارے بیٹسمینوں کے ساتھ ساتھ باؤلرز بھی بڑی اچھی فارم میں ہیں ،انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز چھی ہوگی ہم نے سخت محنت کی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔