24newspk
بابراعظم کی انتہائی خوبصورت کور ڈرائیو کو نویں جماعت کے تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا گیا

ویب ڈیسک (24نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی دلکش کور ڈرائیو کی دنیا معترف ہے اور اب سٹار بیٹر کی شاٹ کو تعلیمی نصاب کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے۔
انضمام الحق، محمد یوسف، ناصر حسین اور سنیل گواسکر سمیت دنیا کے نامور کمنٹیٹرز بھی اپنے تجزیوں کے دوران نوجوانوں کو بابر اعظم کی بیٹنگ کو دیکھ کر ان کی طرح کور ڈرائیو سیکھنے کے مشورے دیتے ہیں۔لیکن اب بابر اعظم کا دلکش ڈرائیو نصاب کا حصہ بھی بن گیا ہے جس کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے کور ڈرائیو کو وفاقی تعلیمی بورڈ کی نویں جماعت کی فزکس کی کتاب کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔طلبہ سے سوال کے طور پر پوچھا گیا ہے کہ اگر بابر اعظم 150 جے کی حرکی توانائی سے 120 گرام وزن والی گیند پر کور ڈرائیو کھیلیں گے تو گیند کس رفتار سے باونڈری لائن تک پہنچے گی؟بابر اعظم کی کور ڈرائیو کو نصاب میں شامل ہونے پر صارفین دلچسپ جوابات بھی دے رہے ہیں۔
Web Desk (24NewsPK) Pakistan cricket team captain Babar Azam's charming cover drive is world famous and now the star batter's shot has also been made a part of the curriculum.
World renowned commentators including Inzamam-ul-Haq, Mohammad Yousuf, Nasir Hussain and Sunil Gavaskar also advise youngsters to learn cover drive by watching Babar Azam's batting. The part has also become the screen shot of which is also viral on social media.
Cover drive of Pakistan cricket team captain Babar Azam has been included in the syllabus of physics book of class 9 of Federal Education Board. Students have been asked as a question that if Babar Azam with a kinetic energy of 150 J, 120 g. If you play a cover drive on a weighted ball, at what speed will the ball reach the boundary line? Users are also giving interesting answers on Babar Azam's cover drive being included in the syllabus.
A netizen retweeted a picture of a question from Babar Azam's syllabus and wrote, "That's how I wanted to study physics."