24newspk
بابراعظم کی بیٹنگ کو نکھارنے کیلئے محمد یوسف نے کمر کس لی

لاہور (کرکٹ نیوز پی کے) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز محمد یوسف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ ہیں انہوں نے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابر اعظم کی بیٹنگ میں بہتری اور نکھار لانے کے لئے تیاری شروع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساببق کپتان اور دنیا کے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف نے پاکستان قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ میں نکھار بہتری لانے کے لئے کمر کس لی ہے۔بابر اعظم حالی میں انگلینڈ میں ٹی 20 بلاسٹ میں سومر سیٹ کی نمائندگی کی تھی ۔بابر اعظم نے پاکستان میں جاری دومیسٹک سیزن کے نیشنل ٹی 20 کپ میں سنٹرل پنجاب کی طرف سے کھیلنا تھا لیکن انہوں نے ابھی تک ٹیم کو جوائن نہیں کیا۔ان کی ٹیم کو سعد نسیم کی قیادت میں مسلسل شکست کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم نیشنل ٹی 20 کپ کے دوسرے مرحلے میں ٹیم کو جوائن کریں گے جو راولپنڈی میں شرع ہوگا۔بابر اؑطم اس وقت لاہور میں موجود ہیں اور پی سی بی کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجود ہیں اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے اپنی بلے بازی میں نکھار لانے کےلئے ان سے رہنمائی لے رہے ہیں تاکہ جو بیٹنگ میں خامیاں ہیں ان پر قابو پایا جاسکے۔
واضح رہے کہ دورہ انگلینڈ میں پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر یونس خان ٹیم کے ساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ تھے انہوں نے بابر اعظم کو بہت مفید مشورے دیے۔ان کے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی موجود ہوتے ہیں ہر وقت مفید مشورے دینے کے لئے ۔امید ہے کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں اور نکھار آئے گا اور پہلے سے زیادہ اچھا پرفارم کریں گے۔