• 24newspk

بابراعظم کی کپتانی میں قومی ٹیم نے اپنے معیار کو بلند کیا ہے، محمد رضوان


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپنر بلے باز اور وکٹ کیپرمحمد رضوان نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں ٹیم کا معیار بلند ہوا ہے ۔


محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں جس طرح قوم نے ہمیں سپورٹ کیا ہمیں معلوم نہیں تھا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف تربیتی کیمپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کے بارے میں بتایا کہ بہت سے کھلاڑیوں نے پاکستان کی تعریف کی۔

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں، کھلاڑی یک جان ہوکر محنت کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ہر میچ میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کریں۔محمد رضوان نے کہا کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اور حسن علی بہترین فارم میں ہیں، دونوں کی کارکردگی کے دوران ہمارا بولنگ اسٹینڈرڈ بڑھا ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف اعلان کردہ اسکواڈ پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے۔


آپ کو بتاتے چلیں کہ محمد رضوان پچھلے سال کے آئی سی سی کی طرف سے ٹی 20 کرکٹ میں ٹاپ اسکورر رہے۔انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔محمد رضوان نے حالی میں انگلینڈ میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ کھیل کر آئے ہیں اور وہاں انہوں نے بہترین پرفار م کیا۔محمد رضوان ون ڈے اور ٹیسٹ میں اس طرح فارم میں نہیں ہیں جیسے ٹی 20 کرکٹ میں پرفارم کر رہے ہیں ۔محمد رضوان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں پرامید ہیں کہ وہ اچھا پرفارم کریں گے۔

Pakistan cricket team opener batsman and wicket keeper Mohammad Rizwan praised national team captain Babar Azam and said that the quality of the team has improved under his captaincy.


Mohammad Rizwan says that we did not know how the nation supported us in T20 World Cup against India. Speaking to media after the training camp against West Indies, Mohammad Rizwan said about playing county cricket in England that Many players praised Pakistan.


Mohammad Rizwan said that positive changes have taken place in the national team, the players are working together, he added that we try to show the best performance in every match. Mohammad Rizwan said that the fast Bowlers Shaheen Afridi and Hassan Ali are in excellent form, our bowling standard has increased during the performance of both of them, the announced squad against West Indies represents the whole of Pakistan.


Let me tell you that Mohammad Rizwan was the top scorer in T20 cricket by the ICC last year. He along with Babar Azam had defeated India by 10 wickets. He has played cricket and performed well there. Mohammad Rizwan is not in the same form in ODIs and Tests as he is in T20 cricket. Mohammad Rizwan is hopeful in the ODI series against West Indies that he will perform well.

32 views0 comments