• 24newspk

بابراعظم 3 بار کیلنڈر ایئر کا اختتام بطور ٹاپ ٹی ٹونٹی بلے باز کرنیوالے پہلے بیٹر بن گئے


ویب ڈیسک (24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور دنیا ئے کرکٹ کے بہترین بلے باز بابر اعظم جو ون ڈے کرکٹ میں ابھی نمبر ون پر ہیں انہوں 2021 کا اختتام بھی نمبر ون سے کیا ہے۔انہوں نے ٹی 20 کرکٹ میں تین بار سال کے بہترین بلے باز کا اعزاز حاصل کر کے دنیا کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ٹی ٹونٹی کرکٹ میں شاندار سال گزارنے کے بعد پاکستان کے کپتان بابراعظم نے اپنے نام ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ بلے باز ہر سال کے آخر میں تین بار ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سرفہرست رہنے والے واحد بلے باز بن گیا۔


بابراعظم نے 2018ء، 2019ء اور 2021ء کا اختتام ٹاپ ٹی ٹونٹی بلے باز کے طور پر کرکے بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ توڑ دیا۔ دونوں بلے باز بیٹنگ رینکنگ میں 2،2 بار سرفہرست رہے۔اس شاندار کارکردگی نے بابراعظم کو ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں مدد کی۔ بابراعظم اس وقت انگلش کھلاڑی ڈیوڈ ملان کے ساتھ مشترکہ نمبر ایک بلے باز ہیں۔

398 views0 comments