top of page
  • Writer's picture24newspk

بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی کا ریکارڈ برابر کردیا


کراچی(24 نیوز پی کے) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور امام الحق نے پاکستان کے لئے ایک پرانا ریکارڈ برابر کر دیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کی جوڑی بابر اعظم اور امام الحق نے ماضی کی مایہ ناز جوڑی محمد یوسف اور یونس خان کی پاکستان کے لئے زیادہ سو رنز کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ برابر کر دیا۔


کراچی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کپتان بابراعظم اور امام الحق نے 108 رنز پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ 9 واں موقع تھا کہ 100 یا اس سے زائد رنز کا اضافہ کیا۔اس سے پہلے یونس خان اور محمد یوسف کے درمیان نو دفعہ سو رنز سے زیادہ کی پارٹنرشپ قائم کی۔

29 views0 comments
bottom of page